اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
پشاور کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک حملے آور کی فائرنگ اور خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 56 نمازی جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی پولیس نے کہا کہ اہل تشیع کی مسجد 'امامیہ' پر ہونے والے خودکش حملے میں 190 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان کے شہر پیشاور کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروپ داعش نے قبول کرلی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ